سری لنکا سے بدترین شکست کی کیا وجہ بنی؟ کپتان بابراعظم نے نشاندہی کر دی

دبئی(پی این آئی)سری لنکا سے بدترین شکست کی کیا وجہ بنی؟ کپتان بابراعظم نے نشاندہی کر دی۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بلے باز پاور پلے کے بعد اچھا کھیل پیش نہیں کر پائے۔ سری لنکا سے شکست کے بعد بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ باولرز کی کار کردگی پر خوشی ہوئی۔

 

ہمارے باولرز واپس آگئے ہیں، حسن بھی واپس آگئے اور دوسرے باولرز نے بھی اچھا پرفارم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے غلطیاں کیں ہے جن سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور ہم ڈریسنگ روم میں اس پر بات کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close