فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی، سری لنکا نے پاکستان کو بآسانی شکست دیدی

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا نے پاکستان کا 122 رنز کا ہدف 17 اووز میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا،پاتھم نسنکا 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

 

 

سری لنکن بولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ محمد نواز 26 محمد رضوان 14 فخر زمان اور افتخار 13،13 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 جبکہ مادوشان اور ٹھیکشانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں