دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ سری لنکن بولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکن بولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان نے17 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر102 رنز بنالیے، محمد رضوان 14 فخر زمان 13 اور کپتان بابر اعظم 30 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ بھارت سپر فور مرحلے میں 3 میں سےصرف ایک میچ جیت سکا جبکہ افغانستان کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں