دبئی (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کو میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر سزا سنادی۔جوڑی کو 19ویں اوور کی پانچویں ڈیلیوری کے بعد ہونے والے جھگڑے کے لیے ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق آصف علی نے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کی، جس کا تعلق بین الاقوامی میچ کے دوران فحش، جارحانہ یا توہین آمیز اشارہ استعمال کرنے سے ہے۔فرید احمد کو آرٹیکل 2.1.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے، اس کا تعلق ‘ایک بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی، کھلاڑی کے سپورٹ پرسنل، امپائر، میچ ریفری یا کسی دوسرے شخص (بشمول تماشائی) کے ساتھ نامناسب جسمانی رابطہ سے ہے۔’آئی سی سی اعلامیے کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنا جرم تسلیم کر لیا اور میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی طرف سے تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں