نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر میچ جتوانے والا بلا نیلام کرنے کا اعلان کر دیا، نیلامی سے حاصل ہونیوالی آدھی رقم کس کو دیں گے؟ بڑی خبر

شارجہ (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف ہارا ہوا میچ دو چھکے لگا کر جتوانے والے نسیم شاہ نے بیٹ نیلام کرنے اور آدھی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے محمد حسنین اور نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ نسیم شاہ نے گزشتہ روز جس بلے سے دو چھکے لگائے تھے وہ محمد حسنین کا تھا۔

 

 

 

حسنین نے یہ تاریخی بلا اپنے ساتھی باؤلر کو تحفے میں دے دیا۔ بلے کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد نسیم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ اسے نیلام کریں گے اور اس سے حاصل ہونے والی نصف آمدنی سیلاب زدگان کو عطیہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close