ایشیا کپ جیتنے سے پہلے ہی قومی ٹیم کو بڑی کامیابی مل گئی، خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ترقی کے بعد دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔ بابر اعظم الیون نے گزشتہ روز نسیم شاہ کی جانب سے میچ کے آخری اوور میں 2 چھکوں کی بدولت افغانستان کیخلاف شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی کے بعد ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن بھی اپنے نام کرلی ہے ۔

 

 

 

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت 268 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے 262، 262 پوائنٹس ہیں تاہم قومی ٹیم اعشاریائی برتری کے باعث دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ جنوبی افریقہ 258 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ، نیوزی لینڈ 252 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا 250 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی ، دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم 241 پوائنٹس کے ہمراہ ساتویں، سری لنکن ٹیم 234 پوائنٹس کے ہمراہ آٹھویں ، بنگلہ دیش کی ٹیم 223 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کرکٹ ٹیم 220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں