آصف علی اور فرید احمد کو ریفری نے طلب کر لیا، دونوں کھلاڑیوں کو کیا سزا ہو سکتی ہے؟

دبئی(پی این آئی)ایشیا کپ میں آج افغانستان اور پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹر آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شارجہ میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔میچ کے 19 ویں اوورز میں اہم لمحات میں پاکستانی بیٹر آصف علی، فرید احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 

 

 

جب آصف پویلین لوٹنے لگے تو ان کے اور فرید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، آصف نے بیٹ بھی اٹھایا، اس دوران دیگر کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آصف علی اور فرید احمد کو طلب کرلیا ہے، دونوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close