شارجہ (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچانے والے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کا بلا ٹھیک نہیں تھا اس لیے انہوں نے محمد حسنین کے ساتھ بلا تبدیل کیا، انہیں یقین تھا کہ وہ کرلیں گے اور انہوں نے کر دکھایا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انہیں پتا تھا کہ افغان باؤلر آخری اوور میں انہیں یارکر کریں گے، انہوں نے کوشش کی اور اللہ نے کامیابی دی۔
خود پر یقین رکھنا چاہیے، انہیں یقین تھا کہ ہٹ لگ سکتی ہے کیونکہ وہ نیٹ میں ہٹنگ کی کافی پریکٹس کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا بلا بلا ٹھیک نہیں تھا اس لیے حسنین کے ساتھ بلا تبدیل کیا ، پہلے انہوں نے کوشش کی کہ آصف کو سنگل لے کر دیں لیکن جب وہ آؤٹ ہوگئے تو ساری ذمہ داری ان کے اوپر آگئی۔ میزبان نے ان کی باؤلنگ کے حوالے سے سوال کیا تو نسیم شاہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج سب بھول گئے کہ میں باؤلر بھی ہوں۔خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے آخری اوور میں لگاتار دو چھکے مار کر پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں