عمر گل نے بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شارجہ(پی این آئی)افغانستان کے باولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے لیے پلان تشکیل دے دیا ہے، امید ہے ہمارے بولرز ان پر عمل کریں گے۔پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ورلڈ کلاس بیٹرز ہیں، جس طرح ہم دیگر ٹیموں کے خلاف منصوبہ بندی کرتے ہیں،اسی طرح پاکستان کے خلاف بھی پلان بنایا ہوا ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ٹیموں کے مابین اچھا میچ ہو گا۔عمر گل نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے میچز میں کافی دباو ہوتا ہے، بہت لوگ اس میچ کو دیکھنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بہت سی امیدیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close