پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر اہم فیصلہ

شارجہ (پی این آئی) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹاس ہوگیا۔ گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ افغانستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔

 

 

سپر فور مرحلے میں سامنے آنے والی دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ گرین شرٹس نے سپر فور مرحلے کے میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹائی تھی۔اگر پاکستان یہ میچ جیت جاتا ہے تو اس کی فائنل میں جگہ پکی ہوجائے گی جب کہ سری لنکن ٹیم بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی لیکن اگر اس میچ میں افغانستان کو فتح ملتی ہے تو پھر فائنل کی دوڑ مشکل ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close