ایشیا کپ، پاکستان اور افغانستان میں بڑا مقابلہ آج ہو گا،کس پاکستانی کھلاڑی نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا؟

دبئی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کے خلاف میچ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے منگل کی شام پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم پرفارم کرے تو اچھا محسوس ہوتا ہے، بھارت کے خلاف جیت سے بہت اعتماد ملا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close