مسلسل دوسری شکست، بھارت ایشیا کپ سے باہر ہو گیا

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل میڈس 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

 

اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونارتنے اور کپتان داسن شانکا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں