سری لنکا کیساتھ جاری میچ کے دوران ہی بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سری لنکا کیساتھ جاری میچ کے دوران ہی بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھچکا لگا ہے اور اس کا ایک اور کھلاڑی انجری کی وجہ سے باہر ہوگیا ہے۔بھارتی فاسٹ بولر اویش خان ایشیا کپ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ دیپک چہار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

 

 

اویش خان وائرل بخار کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ سے باہر کردیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل رویندرا جڈیجا بھی انجری کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close