اسلام آباد (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ آج بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے۔جیونیوز کے پروگرام میں سکندر بخت اور انضمام الحق نے ایشیا کپ کے اب تک میچز پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت پریشر میں ہوگا۔ انضمام الحق نے مزید کہا کہ کل بھارت اسی پریشر کے باعث ایشیا کپ سے باہر بھی ہوسکتا ہے۔
سابق چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کا کپتان کل پریشر میں نظر آیا، کل پتہ چلا کہ خوشی سے بھی نیند نہیں آتی ہے۔ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کو بھی نہیں آئی ہو گی۔ سکندر بخت نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، ہم سپر فور میں اوپر آگئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں