بھارت آج ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے، سری لنکا سے ہارنے کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آج بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ کل پتہ چلا کہ خوشی سے بھی نیند نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم کا کپتان پریشر میں نظر آیا ، بھارت سری لنکا کے ساتھ میچ میں بھی پریشر میں ہوگا۔

 

 

پروگرام میں شریک سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، ہم سپر فور میں اُوپر آگئے ہیں ، پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کو نیند نہیں آئی ہو گی۔خیال رہے کہ آج بھارت اور سری لنکا سپر فور میں مدمقابل ہوں گی۔ سری لنکا سپر فور کا پہلا میچ افغانستان کیخلاف جیت چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close