محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد رضوان نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں رضوان دوسرے نمبر پر آگئے،

بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852رنز بنائے تھے جبکہ رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے ہیں،محمد رضوان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اننگز کا 70 واں رن لے کر کوہلی کو پیچھے چھوڑا،ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کی ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز 1916 پاکستان کے بابر اعظم نے بنائے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close