ہمارا سرپرائز پیکج کیا تھا؟ پاکستانی کی جیت پر محمد حفیظ بھی خوشی سے نہال

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کی فتح کی راہ ہموار کرنے والے محمد نواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ محمد نواز کی شکل میں آج کے میچ میں ہم نے سرپرائز پیکج دیا۔

اگرچہ انڈیا نے بھی ہمیں سرپرائز تو دیا تھا لیکن ہمارا سرپرائز پیکج زیادہ تگڑا تھا۔نواز نے بہت زیادہ ہٹنگ کی جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز نے جس طرح کی باؤلنگ کی وہ شاندار تھی، ان کی کوششوں کی وجہ سے انڈیا کے کھلاڑی انڈر پریشر آئے، اگرچہ ویرات کوہلی سکور کر رہے تھے لیکن دوسرے اینڈ سے سکور رک گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close