چیئرمین اقراء یونیورسٹی حنید لاکھانی نے نارتھ کیمپس میں اسپورٹس گراﺅنڈ اور اقراء کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا

کراچی (پی این آئی) اقراء یونیورسٹی کے چیئرمین اور معروف سماجی رہنما حنید لاکھانی نے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں وسیع و عریض کثیر المقاصد اسپورٹس گراﺅنڈ کا افتتاح کیا اورانہوں نے اقراءکرکٹ اکیڈمی کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہااور انھیں تلقین کی کہ یونیورسٹی میں مہیا کی گئی نصابی و غیر نصابی سہولتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

 

انہوں نے کھیلوں کے فروغ میں اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔اس موقع پر انٹر کیمپس کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کا بھی انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ کرکٹ نوجوانوں میں محنت ، فٹنس اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرتی ہے جس سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ طلباءو طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبہ میں بھی بھر پور حصہ لینا چاہئے اس طرح زندگی میں توازن پیدا ہوتا ہے اور نوجوانوں میں مقابلہ اور جیت کی لگن جنم لیتی ہے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں تمام کیمپسز کے طلباءو طالبات اور اساتذہ کو بھر پور حصہ لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ ہمارے طلبہ ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کرسکیں۔

 

 

معروف پاکستانی کرکٹرفواد عالم اور محمد سمیع نے بھی شرکت کی اور انھیں کیمپس ڈائریکٹرڈاکٹر سید علی رضا نے گلدستہ اور شیلڈ بھی پیش کی۔اس موقع پرڈاکٹر امتیاز عارف، کامران کاظمی،معید خالق خان، ڈاکٹر سید شیراز، عامر لطیف ، عمران جاویداور دیگربھی موجودتھے اس میچ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بہترین بالر کا ایوارڈ فرحاد علی ، رنر ٹرافی سید صہیب،مین آف دی فائنل ایوارڈ عبدالباسط ، بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جسیم خان و دیگرطلبہ اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے اور شرکاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close