پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کا ٹاس جیت پر بالنگ کرنے کا فیصلہ

دبئی(پی این آئی)پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دیواضح رہے کہ شاہین آفریدی کے بعد فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی بھی ان فٹ ہو کر آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں ٹیم ترجمان کے مطابق انہيں سائیڈ اسٹرین انجری ہے تاہم شارجہ میں موجود شائقینِ کرکٹ گرین شرٹس کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ سے فتح کے بعد ٹیم میں اعتماد آگیا ، آج کا میچ ہی نہیں ایشیا کپ بھی پاکستان ہی جیتے گا ۔دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں صورتحال ہی ایسی تھی کہ رنزپڑگئے، اب کوشش ہوگی، وہ غلطیاں نہ دہرائیں ، یہاں کی کنڈیشنز ایسی ہیں کہ کریمپس آجاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close