ایشیا کپ 2022کے دوران ہی ہردلعزیز کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی مشفق الرحیم نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اہم اعلان کرتے ہوئے مشفق الرحیم نے کہا کہ السلام علیکم، امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔میں اپنے طویل کیریئر کے دوران آپ سب کا ساتھ دینے کا شکر گزار ہوں۔ آپ کی حمایت میرے نشیب و فراز میں میرے لئے ہمت تھی ۔

 

 

مشفق الرحیم نے مزید کہا کہ آج، میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں ، میں فخر کے ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتا رہوں گا ، مجھے امید ہے کہ میں ان دونوں فارمیٹس میں اپنی قوم کے لیے کامیابیاں لاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور دیگر فرنچائز ٹورنامنٹس میں حصہ لینا جاری رکھوں گا۔ الحمدللہ ، آپ سب کا شکریہ. اللہ حافظ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close