کل ہونیوالا پاک بھارت میچ کیسا ہو گا؟ سنیل گواسکر نے پیشنگوئی کر دی

نئی دلی (پی این آئی) انڈیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ کل کا پاک بھارت میچ دلچسپ ہوگا اور اگریسو کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔بھارتی ٹی وی آج تک اور جیو نیوز کی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ جب بھی بھارت اور پاکستان کا میچ ہوتا ہے تو دونوں برابر کے ہوتے ہیں لیکن جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا ہے تو ایڈوانٹیج تبدیل ہوتا جاتا ہے، جو ٹیم اپنے اعصاب پر قابو رکھتی ہے وہ جیت جاتی ہے۔

 

 

کل کے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے پاس اچھے باؤلرز ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اگر 150 رنز بناتے ہیں تو میچ فائٹنگ ہوجائے گا۔ اگر بابر اعظم نے اس میچ میں رنز بنائے تو 170 سے 180 تک کا سکور ہوسکتا ہے۔ گزشتہ میچ کی دونوں اننگز میں نیا گیند استعمال کرنے والوں نے بہت اچھی باؤلنگ کی، اتنی اچھی گیند بازی میں رنز بنانا آسان نہیں ہوتا، بعد میں رن ریٹ میں کافی بہتری آئی۔انہوں نے کہا جب یقین ہو کہ آگے چل کر بھی کھیلنا ہے تو پھر پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو آزماتی ہیں، اب دونوں ہی ٹیموں کے بلے باز کنڈیشنز کے مطابق سیٹ ہوگئے ہیں، کل کے میچ میں احتیاط کے ساتھ کھیلنا پڑے گا، امید ہے کہ اگریسو کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close