شاہ نواز دھانی کے ان فٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کو بھی بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کو فلو ہوگیا اور وہ دو روز سے ہوٹل کے روم سے بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کی میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اویش خان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا میچ کل کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close