خوشدل شاہ کی چھکوں کی برسات، پاکستان نے ہانگ کانگ کو تگڑا ہدف دیدیا

شارجہ(پی این آئی)خوشدل شاہ کی چھکوں کی برسات، پاکستان نے ہانگ کانگ کو تگڑا ہدف دیدیا۔۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

 

شارجہ میں کھیلےجارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ، محمد رضوان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 9 رنز اور فخر زمان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close