کوچ صاحب پاکستان کیخلاف ہاتھ ہولا رکھنا، افغانستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ عمر گل سے یہ درخواست کس نے کی؟ دلچسپ خبر

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کی بیوی ڈاکٹر مریم نے شوہر سے درخواست کی ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہاتھ ہولا رکھنا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر مریم نے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شوہر عمر گل کی ٹوئٹ پر جہاں انھیں افغانستان ٹیم کے لگاتار 2 میچ جیتنے پر مبارکباد دی۔

 

 

 

وہیں پاکستان کے خلاف میچ میں ہاتھ ہولا رکھنے کی درخواست بھی کر دی ہے ۔عمر گل نے اپنی ٹوئٹ میں افغان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “اس ٹیم پر فخر ہے ابھی مزید میچز میں کامیابی حاصل کرنی ہے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close