قومی کرکٹرعماد وسیم کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی

کراچی (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، کرکٹ سٹار نے خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیٹے کی ولادت سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ الحمد اللہ میرے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

 

 

عماد وسیم کی جانب سے خوشی شیئر کئے جانے پر مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ عماد وسیم کی شادی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے سال 2019 میں ہوئی تھی ، عماد کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے طے پائی تھی جس میں دلہا اور دولہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی ۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close