اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا۔پاکستانی ٹیم 20 ویں اوور میں147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کے بیٹر فخر زمان نے اسپورٹس میچ اسپرٹ کی اعلیٰ مظاہرہ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
A great display of Sportsmanship from Fakhar Zaman 👏🏻
📸: Hotstar#INDvsPAK #AsiaCup2022 pic.twitter.com/KvExdpbUrP
— CricTracker (@Cricketracker) August 28, 2022
اصل میں ہوا کچھ یوں کہ پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان نے گیند کروائی جو فخرکے بلے کو معمولی سا چھوتے ہوئے بھارتی کیپر دنیش کارتھک کے ہاتھوں میں گئی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے فوراً اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی۔
Hats off to @FakharZamanLive for waking off after a nick in a loud stadium when no one heard it. How many would do that specially in such a high profile game? #PakVsInd #AsiaCup2022
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) August 28, 2022
فخر نے کریز چھوڑی تو امپائر نے بھی آؤٹ دے دیا۔فخر زمان نے 6 گیندوں پر 10 رنز اسکور کیے تھے۔پاکستانی بیٹر کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں صادق اور امین قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ثنا میر نے فخر زمان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ اسٹیڈیم میں اتنے شور میں کسی کو بلے سے گیند لگنی کی آواز نہیں آئی لیکن پھر بھی انہوں نے کریز چھوڑ دی، اتنے اہم میچ میں ایسا کون کرتا؟’ایک صارف نے لکھا کہ کوئی فخر زمان جتنا ایماندار نہ ہو جبکہ ایک نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ فخر کو صادق امین ڈکلیئر کردے۔اس کے علاوہ آئی سی سی بھی فخر زمان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں