پاکستان بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام

دبئی(پی این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو148 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ،بھارت کے بھونیشورکمار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو ،دنیش کارتھک،ہاردیک پانڈیا، چہل،رویندراجڈیجا ، بھونیشور کمار اور اویش خان ،ارشدیب سنگھ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں