آج کا میچ کونسی ٹیم جیتے گی؟ شاہین شاہ آفریدی نے پیشنگوئی کر دی

دبئی(پی این آئی)آج کا میچ کونسی ٹیم جیتے گی؟۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرشاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم آج اچھا کھیل پیش کرے گی اور میچ جیتے گی، یہاں آگیا ہوں تو لگتا ہے اب کھیل ہی لوں، دعا کریں جلد فٹ ہو جاؤں۔

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے۔شاہین آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہیں لیکن قومی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں موجود ہیں۔قومی فاسٹ بولر پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پہنچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں