شاہین آفریدی اگر آئی پی ایل میں ہوتا تو۔۔۔ بھارتی کھلاڑی روی چندرایشون نے بڑا دعویٰ کر دیا

دبئی (پی این آئی) بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی کا حصہ ہوتے تو ان کی قیمت 14 سے 15 کروڑ روپے ہوتی۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے ایشون نے شاہین آفریدی کی عدم موجودگی پر کھل کر کہا کہ یہ بابر اعظم اور ان کی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

 

ہندوستانی آف سپنر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے آفریدی کے آئی پی ایل نیلامی کا حصہ بننے کے بارے میں سوچا ہے اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 22 سالہ نوجوان باؤلر کے پاس جو مہارت ہے اس کی وجہ سے انہیں لیگ میں بڑا معاہدہ کرنے میں مدد ملتی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب ہم نے پاکستان کا سامنا کیا تو شاداب خان اور حارث رؤف نے اچھی باؤلنگ کی لیکن یہ شاہین آفریدی کی اوپننگ برسٹ تھی جس نے کھیل کا پانسہ بدل دیا۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا آفریدی کی انجری ہے۔ایشون کے مطابق اگرچہ شاہین آفریدی آج کے میچ کا حصہ نہیں ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی تمام پاکستانی فاسٹ باؤلرز 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرسکتے ہیں۔ انہیں نہیں لگتا کہ دنیا کی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے پاس تیز گیند بازوں کا اتنا بھرپور بیک اپ موجود ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے ایسی ٹیم رہی ہے جس کے پاس فاسٹ باؤلنگ کی صلاحیت موجود رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close