پاکستان بمقابلہ بھارت کرکٹ میچ، جیت کیلئے پاکستان کوکتنا ہدف دینا ہو گا؟ ماہرین کی رائے آگئی

دبئی (پی این آئی)بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارتی کپتان کا یہ فیصلہ ذہانت پر مبنی ہے وہ پاکستان کو کم رنز تک محدود کرکے بآسانی ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ شاہین آفریدی کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان کا بالنگ اٹیک مشکل کا شکار ہو گا ۔

 

 

تاہم ماہرین کے مطابق اگر پاکستان 200رنز سے زائد کا ٹارگٹ دیتا ہے تو پاکستان کی جیت کے چانسز زیادہ ہوں گے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، آصف علی اور افتخار احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب انڈیا کی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں میدان میں اتر رہی ہے۔ انڈین ٹیم میں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور دنیش کارتک شامل ہیں۔ ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یزویندر چاہل اور ارشدیپ سنگھ بھی بھاری ٹیم کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close