ایشیا کپ کے آغاز پر ہی بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے سری لنکا کو عبرتناک شکست دیدی

دبئی (پی این آئی) ایشیاء کپ کے آغاز پر بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے 5 مرتبہ کی ایشیائی چیمپئن سری لنکا کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے دی۔ افغانستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 

 

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم محض 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ جبکہ واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ (کل) اتوارکو دبئی میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز اتوارکو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،نمایاں کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان شامل ہیں، بھارت کو جارح مزاج بیٹر روہیت شرما لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں ویرات کوہلی، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیںِ، ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close