پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی کپتان کی بابراعظم اعظم سے گفتگو، روہت شرما نے ایسا کیا سوال کیا کہ بابراعظم مسکرا اٹھے؟

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی شیئر کی۔بابر اعظم اور روہت شرما نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں اس وقت بات چیت کی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی جبکہ پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

کپتان بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا تو روہت نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئے گی۔پھر روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا جس پر قومی کپتان ’ابھی نہیں‘ کہہ کر مسکرا دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close