کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2، شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلزچیمپئن قرار دے دی گئی، بارش کے باعث فیصلہ پوائنٹس پر ہوا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) شعیب ملک کی ٹیم میرپوررائلز کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹوکی چیمپئن قراردے دی گئی۔باغ اسٹالینزاور میرپور رائلز کے درمیان فائنل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

 

 

 

ایونٹ کی اختتامی تقریب میں آتش بازی سے آسمان رنگ ونور سے جگمگا اٹھا ۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے اسٹیڈیم میں 13 اگست سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن ٹو میں شعیب ملک کی ٹیم میرپوررائلز کوکشمیرپریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

 

 

مظفرآباد میں مسلسل بارش کے باعث میرپور رائلز اور باغ اسٹالینز کے درمیان ہونے والا فائنل میچ منسوخ ہوگیا۔

 

 

 

ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق لیگ مرحلے کی سرفہرست میرپور رائلز سیزن ٹو کی چیمپئن بن گئی ۔میرپور رائلز نے چھ میں سے چار میچز جیتے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔میرپور رائلز کے چیئرمین عبدالواجد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب اللہ نے بھرپور سپورٹ پر فینز کا شکریہ ادا کیا۔۔ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرافی جیتنے کا ہدف لے کر مظفرآباد آئے تھے جس میں کامیاب رہے۔

 

 

 

فائنل بھی بارش کا نذر ہوا جس کا افسوس ہے منیجمنٹ کے تعاون سے پوری ٹیم نے کپتان شعیب ملک کی قیادت میں بہترین پرفارم کیا جس پروہ مبارکباد کے مستحق ہیں میرپور رائلز کے ٹیم کیپٹن شعیب ملک کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی،شاداب مجید کو بہتریں باولر قرار دیا گیا۔

 

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close