ایشیا کپ سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کے بعد ایک اور اہم بالر انجرڈ ہو گیا

دبئی(پی این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے قبل پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے ایک اور افسوسناک خبر آگئی۔دبئی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوئی۔

 

 

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر کو ایم آر آئی کیلئے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں جن کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close