کشمیر پریمیئر لیگ 2 ، میرپور رائلزکی جموں جانباز کو 12 رنز سے شکست دیکر تیسری کامیابی، میرپور رائلز نے پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) کشمیر پریمیئر لیگ 2 میں میرپور رائلز نے جموں جانباز کو 12 رنز سے شکست دیکر تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ میرپور رائلز نےپوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ ٹو میں میرپور رائلز نے تیسری کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ رائلز نے ایونٹ کے پندرہویں میچ میں جموں جانباز کو بارہ رنز سے شکست دے دی۔ میرپور رائلز نے دعوت پر پہلے بیٹنگ کی۔

اوپنر علی عمران جلد آؤٹ ہوئے مگر حسن نواز نے اڑسٹھ رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ حمزہ ارشد نے تینتالیس رنز بنائے۔۔ کپتان شعیب ملک کے سولہ گیندوں پر جارحانہ پینتیس رنز نے ٹیم کا مجموعہ چار وکٹوں پر ایک سو باہتر تک پہنچایا۔جموں جانباز نے ہدف کا تعاقب کیا تو رائلز کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔۔۔چار بلے باز چھیاسی کے اسکور پر پویلین لوٹا دیئے۔

شاہزیب نے چالیس اور فہیم اشرف نے بائیس رنز کی مزاحمت کی۔ شاہد آفریدی کے جارحانہ سینتیس رنز نے میچ کو دلچسپ بنایا ۔ اختتامی اوورز میں رائلز کی نپی تلی بولنگ کام کرگئی۔ جموں جانباز آٹھ وکٹوں پر ایک سو ساٹھ رنز تک محدود رہے۔ شاداب مجید اور علی عمران نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پینتیس رنز کی جارحانہ اننگز اور ایک وکٹ لینے پر شعیب ملک میچ کے ہیرورہے۔ میرپور میر پور رائلز کی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ پیر کی شام مظفر آباد ٹائیگرز سے کھیلے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں