ایشیا کپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین بالر زخمی ہوکر باہر

لاہور (پی این آئی )ایشیا کپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین بالر زخمی ہوکر باہر۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاء کپ سے باہر ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں طویل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی اٹیکنگ بولر شاہین شاہ آفریدی دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث اب 4 سے 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور رہیں گے، فاسٹ بولر انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور ایشیا ءکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انجرڈ قومی کھلاڑی کو طویل آرام کا مشورہ دیا ہے،ڈاکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کو 4سے 6ہفتوں کے آرام کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close