کشمیر پریمیئر لیگ 2، میرپور رائلز راولاکوٹ ہاکس کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر وننگ ٹریک پر آ گئی

مظفرآباد (پی این آئی) کے پی ایل2، میرپوررائلزاور دفاعی چیمپئن راولاکوٹ ہاکس کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا ۔میرپور رائلز راولاکوٹ ہاکس کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر دوبارہ وننگ ٹریک پرآگئی ۔کشمیرپریمیئرلیگ ٹو میں میرپور رائلز کی ٹیم دوبارہ وننگ ٹریک پر آگئی۔۔ ایونٹ کے بارہویں میچ میں میرپور رائلز نے دفاعی چیمپئن راولاکوٹ ہاکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرادیا۔۔۔

مظفرآباد میں رائلز نے ٹاس جیتا اور پھر بولنگ کا فیصلہ کیا۔۔ راولاکوٹ کے کپتان احمد شہزاد سمیت تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے۔۔ مڈل آرڈر نے فائٹ بیک کیا۔۔ روحیل نذیر نے انسٹھ گیندوں پر انہتر رنز کی اننگز کھیلی۔۔ مصدق نے چوبیس اور عماد بٹ نے بائیس رنز کا حصہ ڈالا۔۔ عماد وسیم نے تین اور شاداب مجید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔ راولاکوٹ کی ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو چھپن رنز بناسکی۔۔تعاقب میں میرپور رائلز کو مشکلات پیش آئیں۔۔ بیالیس پر تین وکٹیں گرگئیں۔۔ پھر کپتان شعیب ملک اور حارث سہیل نے انچاس رنز کی شراکت بنائی۔۔ شعیب ملک انیس گیندوں پر تینتیس اور حارث سہیل انتیس گیندوں پر اکتیس رنز بنائے۔۔

پھرعماد وسیم نے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔۔ سترہ گیندوں پر ناقابل شکست چھبیس رنز بنائے اور ٹیم کی نیا پار لگائی۔۔ میرپور رائلز نے مطلوبہ ہدف پانچ گیندیں قبل حاصل کیا اور ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹی۔۔۔۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر عماد وسیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔ایونٹ میں میرپور رائلز کی ٹیم اپنا پانچواں لیگ میچ ہفتے کی شام جموں جانباز سے کھیلے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں