شائقین کرکٹ ہوشیار، پاک بھارت کرکٹ عالمی ٹاکرا کب اور کہاں طے پا گیا؟

دبئی (پی این آئی) کرکٹ کے پاکستانی شائقین کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا دبئی میں 28 اگست کو ہو گا۔ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،۔کرکٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو دبئی میں گروپ بی کی ٹیموں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔گروپ اے میں موجود روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد ہر 2 سال بعد کیا جاتا ہے تاہم 2020 میں ایشین کرکٹ کونسل نے کوروناکے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close