کبھی پاس بیٹھو تو بتائیں کہ درد کیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد نے شعر پوسٹ کر دیا

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے معنی خیز شعر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ سرفراز احمد نے مرزا غالب سے منسوب کرکے لکھا “کبھی پاس بیٹھو تو بتائیں کہ درد کیا ہے، اے غالب. یوں دور سے پوچھو گے تو خیریت ہی بتائیں گے۔”

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ شعر واقعی مرزا غالب کا ہے یا کسی اور شاعر کا تاہم سرفراز احمد کی طرف سے یہ ایک ایسے وقت میں پوسٹ کیا گیا ہے جب قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close