کولمبو (پی این آئی ) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ہفتے سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون کا اعلان کردیا ہے۔ فواد عالم اور نعمان علی کل کے میچ میں ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔ اعلان کردہ ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، بابر اعظم ، سلمان علی آغا، محمد رضوان، محمد نواز،یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں سیریز کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا ۔ سری لنکن بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کی قیادت ڈیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھم نسانگا، اوشادا فرنینیڈو، اینجلومیتھوز، کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کمنڈومینڈس، نیروشن ڈکویلا، دنیشن چندی مل، رمیش مینڈس، مہیش تھپکشانا، کاسن رجیتھا، وشوا فرنینڈو ، اسیتھا فرینیڈو، دلشان مدوشنکا، پربیتھ جے سوریا، دونییتھ ویلاگے اور جیفری وندرسے شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط حریف ہے کیونکہ وہ اسپین کو زیادہ اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود دونوں ٹیموں کے مابین سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں