کوہلی کی بیٹنگ تکنیک بہتر کروانے میں میرا کردار تھا، سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ مجھے بیٹنگ کی اتنی معلومات نہیں لیکن ویرات کوہلی کو دو سے تین چیزیں بتائیں جس پر عمل کرکے انہوں نے اپنی بیٹنگ تکنیک بہتر بنائی۔پروگرام باؤنسر میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے بتایا کہ ویرات کوہلی کو کہا کہ جب آپ 15 سے 20 رنز بناتے ہو تو اس کے بعد آپ کا پاؤں ڈرائیو کرتے وقت گیند کی طرف نہیں ہوتا اس لیے فلیٹ پچز پر ایج لگنے کے چانس ہوتے ہیں۔

مشتاق احمد کے مطابق ویرات نے کہا کہ مشی بھائی کیا آپ نے اچھی بات بتائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویرات کوہلی بہت اچھا کرکٹر ہے اور وہ فوری میری بتائی گئی بات کو سمجھ گیا۔سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے میری بتائی گئی تکنیک پر کام کیا اور اگلے میچ میں پچ پر شفل کرتے ہوئے بیٹنگ کی اس کے بعد بال اس کے بلے پر آنے لگی۔ مشتاق احمد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے انگلش کرکٹ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اور ویرات کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے کے لیے پالیسی بنائی اور وہ اس پر متفق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے بھارت کے وائٹ بال ٹور کے دوران ان کے لیے ایک پالیسی بنائی تھی اور میں نے انگلش انتظامیہ سے کہا تھا کہ ایک ایشیائی کوچ ہونے کے ناطے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ان کے لیے ان کے پہلے 15 رنز کے لیے اچھی فیلڈ سیٹ کرنی ہوگی اور مڈ آف، مڈ آن یا کور پر گیند مارنے دیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے گا کیونکہ وہ ڈرتا ہے۔سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ وہ چانس لے گا اور خراب شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے آؤٹ ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close