سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے معدے میں زخم، علاج سے معذوری، پی سی بی نے ذمہ داری اٹھا لی، چیک بھیج دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایکشن لیتے ہوئے معدے کے عارضے میں مبتلا36 سالہ وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کے تمام طبی اخراجات اٹھالیے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا نے پاکستانی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی عیادت کی۔ملاقات کے دورانندیم خان اور جنید ضیا نے پی سی بی کی جانب سے ذوالقرنین حیدر کو چیک دیا۔اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہیں،

انہوں نے اپنے طبی اخراجات اٹھانے کے لیے پی سی بی سے درخواست کی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ چار ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ عمان میں باسی کھانا کھانے سے خطرناک انفیکشن ہوگیا،معدے میں زخم ہونے سے پیٹ میں کیمیکل پھیل گئے اور حالت غیر ہو گئی، میں بیرون ملک علاج کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close