لاہور (پی این آئی) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اس وقت عالمی کرکٹ کے بہترین بلے باز کے طور پر خود کو منوا لیا ہے، یہاں تک کہ کمنٹیٹرز بھی بین الاقوامی میچوں کے دوران ان کے دبدبے کے بارے میں بات کرتے ہیں جن میں وہ نہیں کھیل رہے ہوتے۔ 27 سالہ کھلاڑی وائٹ بال دونوں فارمیٹس میں نمبر 1 رینکنگ بلے باز ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی پوزیشن پر فائز ہیں۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہیڈنگلے میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران سابق بلیک کیپس کھلاڑی سائمن ڈول نے مشہور ‘فیب فور’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کی خوب تعریف کی جس میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، سٹیو سمتھ اور جو روٹ شامل ہیں۔ 52 سالہ سائمن ڈول نے اس بات پر زور دیا کہ اس میں بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ پاکستانی کپتان اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ ‘بگ ون’ ہیں۔سائمن ڈول نے کہا کہ اس بارے میں کچھ زیادہ بحث نہیں ہوسکتی کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ جہاں تک اس ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا تعلق ہے تو وہ ناقابل یقین ہیں۔ جو روٹ کے پاس بھی اس ایلیٹ گروپ کا حصہ بننے کی پرفارمنس ہے، دنیا ’فیب فور‘ کے بارے میں بات کرتی ہے، اس وقت بابر اعظم سب سے بہترین کھلاڑی ہیں ۔ا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں