قومی ٹیم میں واپس آتے ہی یاسر شاہ نے دبنگ اعلان کردیا

راولپنڈی(پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ انجری سے واپسی پر مشکل ہوتی ہے تاہم کوشش ہوگی کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی کے لیے خوش ہوں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں وائٹ بال سمیت ہر فارمیٹ میں کھیلنےکے لیےکوشش کر رہا ہوں۔

 

لیگ سپنر نے کہا کہ مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنی گوگلی پر کام کیا ہے، کوشش ہوگی کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں کھیلنے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر ہوگا تاہم چاہتا ہوں پاکستان کے لیے ایک اننگز میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ریکارڈ بناؤں۔یاسر شاہ نے کہا کہ ایک سال بعد قومی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، نیٹ میں مسلسل باؤلنگ کررہا ہوں جبکہ کپتان بابراعظم بھی حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close