لندن(پی این آئی)سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ظہیر عباس کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کو 3 دن قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر ہیں، ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے ’ایشین بریڈمین‘ کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ظہیر عباس ڈائلیسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیا ہوا اور پھر گردوں کی تکلیف ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں