لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن قانونی پایا گیا ہے کیونکہ ری اسسمنٹ میں کہنی کی ایکسٹینشن کی مقدار آئی سی سی قوانین کے تحت 15 ڈگری کے اندر تھی۔ وہ اب بین الاقوامی کرکٹ اور دنیا بھر کی تمام ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
محمد حسنین کو 21 جنوری کو لاہور میں آئی سی سی کے تسلیم شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں ان کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے بعد باؤلنگ سے روک دیا گیا تھا۔ٹیسٹ رپورٹ جس کا کرکٹ آسٹریلیا کے آزاد ماہر نے جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ ان کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی پایا گیا۔ محمد حسنین نے 21 مئی کو لاہور میں آئی سی سی کے تسلیم شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں اپنے باؤلنگ ایکشن کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا اور آئی سی سی کے ضوابط کے تحت کرکٹ آسٹریلیا کے آزاد ماہرین سے رپورٹ کی دوبارہ تصدیق کی گئی۔ حسنین کو جنوری میں کرکٹ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کرکٹ مقابلے کے دوران مشتبہ بولنگ ایکشن کے لیے رپورٹ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں