شعیب اختر سے بدتمیزی کرنیوالے نعمان نیاز کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی وی کے ڈائریکٹر سپورٹس نعمان نیاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی اسد ملک نے کہا کہ سابق وزیر اطلاعات اور سابق MD PTV کے ساتھ مل کر ARY کا سپورٹس چینل کھڑا کرنے اور اسے میچ دکھانے کے حقوق دلوا کر سرکاری ٹی وی کو اربوں روپے کے اشتہارات سے محروم کرنے والے ڈائریکٹر نعمان نیاز کو ڈائریکٹر سپورٹس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ نعمان نیاز نے پی ٹی وی کے پروگرام میں قومی ہیرو شعیب سے بھی بد تمیزی کی تھی جس پر شدید تنقید کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close