حسن علی نے تیز گیند سے وکٹ ہی توڑ ڈالی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن کا انداز تو وائرل ہے ہی لیکن اب برق رفتار گیند سے وکٹ توڑنے کے بعد بھی حسن علی کے چرچے ہیں۔ انہوں نے گلوسٹر شائر کے جیمز بریسی کو بولڈ کرتے ہوئے مڈل اسٹمپ توڑ دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہے۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق حسن علی نے آؤٹ کرنے کے بعد ٹوٹی ہوئی وکٹ کو اٹھا کر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کی بعد ازاں ٹوٹی ہوئی وکٹ مجمع میں بیٹھے بچے کو دےدی اور اس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close