رمیز راجہ کے جانے کی خبریں، محمد عامر کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا امکان، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی)فاسٹ باولر محمد عامرکا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا اگر مستعفی ہوتے ہیں تو محمد عامرکا ریٹائرمنٹ واپس لینےکا اعلان متوقع ہے۔محمد عامر نے وقار یونس اور مصباح الحق کے کوچ بننے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن پھر رمیز راجہ چئیر مین پی سی بی بن گئے لہذا محمد عامر نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا کیونکہ ماضی میں رمیز راجہ اور محمد عامر کے درمیان جھگڑا ہو چکا ہے ۔

عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ہے۔یہاں ایک اور بات قابل ذکر ہے کہ جب مریم نواز کی ریلی گوجرخاں سے گزری تھی تو محمد عامر نے سوشل میڈ یا پر ان کی تصویر شیئر کر کے خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر صارفین نے انہیں ن لیگی سپورٹر بھی قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close