لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ شاہد آفریدی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے اگلے الیکشن میں حصّہ بھی لیں گے۔
انہوں نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’ وہ صرف انتا کہنا چاہیں گے کہ چاہے کوئی بھی حکومت میں آئے اسے پانچ سال مکمل کرنے دیں اور پھر اس پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کو اگلی دفعہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے جانا چاہیے‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ’قانون چھوٹے سے چھوٹے یا طاقتور آدمی، سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’اپنی مرضی کے قانون بنانا اور اپنی مرضی سے توڑنا یہ صحیح بات نہیں ہے‘۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ’جو غیر مسلم تھے، وہ مسلمان اس لیے ہوئے تھے کہ اُنہیں مسلمانوں کا انصاف کرنے کا طریقہ پسند آیا تھا‘۔ اُنہوں نے اپنے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’ آج پاکستان کی جوڈیشری دنیا میں 130 ویں نمبر پر ہےتو یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا معیار کیسا ہے‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں